وزارت داخلہ نے صوبائی سیکیورٹی اداروں کو ممکنہ دہشت گردی سے خبردار کردیا

Security

Security

اسلام آباد (اصل میڈیا ڈیسک) وزیرداخلہ شیخ رشید نے چاروں صوبوں کے سیکیورٹی اداروں کو ممکنہ دہشت گردی سے خبردار کیا ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق لاہور کے علاقے انار کلی بازار میں ہونے والے دھماکے بعد وزارت داخلہ کی جانب سے چاروں صوبوں میں ممکنہ دہشت گردی کے پیش نظر سیکیورٹی اداروں کو چوکنا رہنے کے لئے خبردار کردیا ہے۔

وزیر داخلہ شیخ رشید کی ہدایت پر صوبوں کو احکامات جاری کئے گئے ہیں کہ وہ انارکلی بازار میں ہونے والی دہشتگردی کے تناظر میں سیکیورٹی کو ہائی الرٹ کریں اور کسی بھی غیرمتوقع سیکیورٹی صورتحال کے لئے تیار رہیں۔