وزارت پانی و بجلی اور واپڈ اہلکار بجلی چوری میں ملوث ہیں: پرویز خٹک

Pervez khattak

Pervez khattak

پشاور (جیوڈیسک) ملک میں سیاسی درجہ حرارت ویسے ہی زیادہ ہے اب بجلی کی لوڈشیڈنگ نے اس میں مزید اضافہ کر دیا ہے پشاور میں وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کا پارہ بھی اس وقت بڑھ گیا

جب وہ بجلی سے متعلق پارلیمانی رہنماوں کے اجلاس کے بعد میڈیا کو بریفنگ دے رہے تھے۔ وزیر اعلیٰ پرویز خٹک کا کہنا تھا کہ وزارت پانی و بجلی اور واپڈا اہلکار خود بجلی چوری میں ملوث ہیں۔ وفاق چوری میں ملوث اپنے اہلکاروں کو خود پکڑے۔

وزیر اعلیٰ کی زیرصدارت پارلیمانی پارٹی کے اجلاس میں اپوزیشن ارکان بھی وفاقی حکومت پر خوب گرجے برسے۔ دوسری جانب وزیراعظم کے مشیر انجینئر امیر مقام بھی خوب برہم نظر آئے جن کا کہنا تھا کہ سرکاری املاک پر حملے عمران خان کی ایماء پر کئے جا رہے ہیں۔ وزیراعلیٰ کی زیرصدارت پارلیمانی رہنماوں کے اجلاس میں ایک کمیٹی بھی تشکیل دی گئی جو توانائی بحران سے متعلق اپنی سفارشات مرتب کر کے وزیراعلیٰ کو پیش کرے گی۔