اسلام آباد (جیوڈیسک) وزارت پٹرولیم و قدرتی وسائل نے مائع پٹرولیم گیس (ایل پی جی) کی قیمتوں میں بار بار اتار چڑھاؤ کو کنٹرول کرنے کے لیے ایل پی جی کی قیمتیں خود مقرر کرنے پر غور شروع کر دیا ہے۔
وزارت کے ذرائع کے مطابق اس وقت ایل پی جی کی قیمتیں اس شعبے سے منسلک کمپنیاں مقرر کرتی ہیں جن کی وجہ سے قیمتوں میں اکثر اتار چڑھاؤ ہوتا رہتا ہے اور صارفین کو اس حد تک فائدہ نہیں ہوتا جتنا ہونا چاہیے اس لیے اب یہ تجویز دی گئی ہے۔
کہ حکومت خود ایل پی جی کی قیمتیں مقرر کرے، اس سلسلے میں سمری مشترکہ مفادات کونسل کے اجلاس میں منظوری کے لیے پیش کی جائے گی، سمری کی منظوری کی صورت میں ایل پی جی کی قیمت پٹرولیم مصنوعات کی طرح حکومت خود مقرر کرے گی۔