وزرارت مذہبی امور نے شیرخواربچوں کے حج اخراجات کا اعلان کردیا

Hajj

Hajj

کراچی (جیوڈیسک) فریضہ حج کی ادائیگی کے لیے ماں کے ساتھ جانے والے شیرخوار بچوں کے لیے ساؤتھ ریجن سے حج اخراجات 10920 روپے ہونگے۔

جبکہ نارتھ ریجن سے شیرخوار بچوں کے حج اخراجات 11920 روپے ہوں گے اس سے قبل وزارت مذہبی امور نے شیرخوار بچوں کے حوالے سے اخراجات کی کوئی وضاحت نہیں کی تھی اور شیرخواربچوں سے بھی نارمل حج اخراجات کی وصولی کا اعلان کیا تھا۔

اب وفاقی وزارت مذہبی امور نے اعلان کیا ہے کہ وہ شیرخوار بچے جو 14.11.2012 یا اس سے قبل پیدا ہوئے ہیں ان کے حج اخراجات نارمل حج اخراجات سے کم ہوں گے۔ ساؤتھ ریجن میں کراچی،کوئٹہ اورسکھر شامل ہیں۔

جبکہ نارتھ ریجن میں پشاور،اسلام آباد، لاہور، ملتان، رحیم یارخان، فیصل آباد اور سیالکوٹ شامل ہیں۔ سرکاری حج اسکیم کے تحت کراچی، کوئٹہ اورسکھر سے فریضہ حج کی ادائیگی کے لیے جانے والے عازمین حج کے لیے۔

نارمل اخراجات 262231 روپے جبکہ پشاور،اسلام آباد، لاہور، ملتان،رحیم یارخان، فیصل آباد اور سیالکوٹ سے عازمین حج کے لیے نارمل اخراجات 272231 روپے رکھے گئے ہیں۔