لاہور (جیوڈیسک) سابق وفاقی وزیر اطلاعات پرویز رشید نے کہا ہے کہ وزارت سے کیوں علیحدہ ہونا پڑا، وقت آنے پر سب کچھ سامنے آ جائے گا، کوئی ایسی بات یاعمل نہیں کیا جس پر ندامت ہو۔
پرویز رشید نے کہا کہ وزارت قیادت کی امانت تھی، نہیں رہی تو کوئی فرق نہیں پڑا۔ ان کیلئے قابل عزت انکی جمہوریت، قیادت اور جماعت سے وابستگی تھی اور ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ وقت آنے پر سب کچھ سامنے آ جائے گا۔ سابق وفاقی وزیر کا کہنا تھا انکی پہچان وزارت نہیں سیاسی کارکن ہونا ہے ، ملک اور جمہوریت کی خاطر کسی قربانی سے دریغ نہیں کرینگے۔