معمولی تلخ کلامی پر نوجوان کو فائرنگ کر کے موت کے گھاٹ اتار دیا

Sargodha

Sargodha

سرگودھا (جیوڈیسک) معمولی تلخ کلامی پر نوجوان کو فائرنگ کر کے موت کے گھاٹ اتار دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق نواحی علاقے 2 شمالی میں محمد انوار اور شہزاد عظیم کی کسی بات پر تلخ کلامی ہوئی جس کے کچھ دیر بعد انوار دیگر ساتھیوں کے ہمراہ مسلح ہو کر آ گیا اور اندھا دھند فائرنگ کر دی

جس کے نتیجہ میں شہزاد عظیم موقع پر ہی لقمہ اجل بن گیا۔ ملزمان اسلحہ لہراتے ہوئے فرار ہو گئے۔ پولیس نے 6 افراد کے خلاف مقدمہ درج کرکے ضروری کارروائی کے بعد مقتول کی نعش ورثاء کے حوالے کر دی۔ جسے نماز جنازہ کی ادائیگی کے بعد مقامی قبرستان میں سینکڑوں سوگواروں کی موجودگی میں سپرد خاک کر دیا گیا۔