لاہور (جیوڈیسک) تحریک انصاف نے کمسن بچیوں سے زیادتی کے واقعات کیخلاف پنجاب اسمبلی میں قرارداد جمع کرا دی جس میں زیادتی کے مجرموں کو سزائے موت دینے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔
تحریک انصاف کی طرف سے رکن صوبائی اسمبلی میاں اسلم اقبال نے قراداد جمع کروائی۔ قرارداد میں زیادتی کے واقعات میں ملوث مجرموں کو سزائے موت دینے کیلئے قانون سازی کا مطالبہ کیا گیا ہے۔
قراداد میں کہا گیا ہے کہ کمسن بچیوں سے زیادتی کے واقعات مہذب معاشرے کیلئے چیلنج ہیں۔ اس سے ملک کی دنیا بھر میں بدنامی ہو رہی ہے اس لئے فوری قانون سازی کی جائے۔