معمولی تنازع پر بھائی نے فائرنگ کر کے بہن کو قتل کر دیا
Posted on December 17, 2013 By Majid Khan سٹی نیوز
مصطفی آباد/للیانی: معمولی تنازع پر بھائی نے فائرنگ کرکے بہن کو قتل کر دیا۔ والد کی درخواست پر مقدمہ درج، تفصیلات کے مطابق مصطفی آباد کے محلہ ملکاں والا میں محمد زمان نے معمولی تنازع پر اپنی جواں سالہ بہن نبیلہ کو فائرنگ کرکے قتل کر دیا۔
نبیلہ بی بی کو زخمی حالت میں جزل ہسپتال لاہور ریفر کیا گیا جہاں پر وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہو گئی۔ پولیس تھانہ مصطفی آباد نے والد مبارک علی کی درخواست پر مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کر دی۔
by Majid Khan
Nasir Mehmood - Chief Editor at GeoURDU.com