راجن پور (اسپیشل رپورٹر) معمولی سی غفلت نے چھ ماہ کی محنت پر پانی پھیر دیا محنت کش کے چار ایکڑ اراضی گندم جلا دی، باہمی فیصلہ میں کوتاہی برتنے والے نے گندم کا خرچہ ادا کرنے کی حامی بھر لی۔تفصیلات کے مطابق بستی میانی کے رہائشی محمد ابراہیم پہلوان کے کچہ کوٹ مٹھن میں واقع چار ایکڑ گندم جل کر خاکستر ایک دانہ بھی نہ بچ سکا۔
قریبی زمیندار خدا بخش گوپانگ نے اپنی زمین میں ناڑ جلا کر زمین کو نئی فصل کے لئے تیار کر رہا تھا کہ تیز ہوا اور اسکی غفلت کی وجہ سے قریب پڑی ابراہیم پہلوان کی گندم جو کٹ کر گٹھڑیوں کی شکل میں پڑی تھی میں آگ لگ گئی جس سے چار ایکڑ گندم مکمل جل کر راکھ بن گئی۔
محمد ابراہیم نے 15 پر کال بھی جس کے بعد قریبی کسانوں اور ہمسائیوں نے مل بیٹھ کر فیصلہ کیا جس میں خدا بخش وغیرہ نے اپنی غلطی اور کوتاہی تسلیم کرتے ہوئے چار ایکڑ اراضی پر گندم کا خرچہ مبلغ 80 ہزار روپے ادا کرنے کی حامی بھر لی ۔جس پر دائے خیر کہی گئی ،واضح رہے کہ کچہ کوٹ مٹھن میں فی ایکڑ اوسط 50 من گندم کے حساب سے ابراہیم پہلوان کا 3 لاکھ رپوے کا نقصان ہو گیا ہے۔۔۔