کراچی (اسٹاف رپورٹر) کرسچن ڈیموکریٹک یونین آف پاکستان کے چیئرمین نعیم کھوکھر نے اقلیتوں کے نام پر نوید انتھونی نامی شخص کو پی پی کی جانب سے وزیر اعلیٰ سندھ کا معاون خصوصی مقرر کئے جانے پر حیرت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پیپلز پارٹی کے پاس کیا کوئی ایسا جیالا نہیں تھا جس کا تعلق اقلیتی برادری کے ساتھ ساتھ پی پی سے بھی ہو۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے پیپلز پارٹی سے تعلق رکھنے والے مسیحی برادری کے افراد کے وفد سے بات چیت کرتے ہوئے کیا جو انہیں نوید انتھونی کے حوالے سے کی جانے والی زیادتیوں سے آگاہ کرنے آیاتھا ،وفد کے اراکین نے نعیم کھوکھر کو بتایا کہ کشمیر کالونی میں واقع VMCAکی بلڈنگ فروخت کی گئی جوکہ مسیحی برادری کے ساتھ سخت ناانصافی ہے اور مزکورہ فرد قبضہ مافیا کا آلہ کار ہے جسے اپنے مقاصد حاصل کرنے کیلئے اقلیتوں خصوصاً مسیحی برادری کا نام استعمال کرنے کی قطعی اجازت نہیں دی جائے گی۔
اس موقع پر نعیم کھوکھر نے حکومت اور نیب سے مطالبہ کیا کہ وہ کشمیر کالونی کے VMCAکی غیر قانونی فروخت کی تحقیقات کرائیںاور ذمہ داروں کو احتساب کے دائرے میں لائیں۔کرسچن ڈیموکریٹک یونین آف پاکستان کے چیئر مین نعیم کھو کھر نے پیپلز پارٹی کے چیئر مین بلاول بھٹو سے اپیل کی ہے کہ نوید انتھونی کو مشیر برائے اقلیتی امور وزیر اعلیٰ سندھ کے عہد ے سے ہٹا کر اقلیتی برادری سے تعلق رکھنے والے کسی جیالے کو مشیر نامزد کیا جائے جو اقلیتی عوام کے مسائل کو حل اور درست نمائندگی کرسکے انہوں نے بلاول بھٹو سے بھی اپیل کی ہے کہ وہ کشمیر کالونی میں واقع VMCAکی بلڈنگ فروخت کی گئی جوکہ مسیحی برادری کے ساتھ زیادتی ہے اس کی تحقیقات کرائیں۔ جاری کردہ :۔ میڈیا کوارڈینٹر کرسچن ڈیموکرٹیک یونین آف پاکستان