اقلیتوں کی عبادت گاہوں کے تحفظ کے حوالے سے پریم کورٹ کا بیان خوش آئند ہے: پاورگروپ آف لائرز

Lahore

Lahore

لاہور (خصوصی رپورٹ) چیر مین پاور گروپ آف لائرز محمد رضا ایڈووکیٹ، چیف الیکشن کمیشن محمد صدیق ایڈووکیٹ ،وائس چیرمین محمد مصطفی خالدایڈووکیٹ ،صدرملک محمد انور ایڈووکیٹ ،جنرل سیکرٹری ندیم حسین ایڈووکیٹ،اور دیگر نے کہاکہ اقلیتوں کی عبادت گاہوں کے تحفظ کے حوالے سے سپریم کورٹ کا بیان خوش آئند ہے۔

حکومت آئین پاکستان میں اقلیتوں کے حقوق کے حوالے سے ہر طرح کی کمی پیشی دور کرکے اُن کے جان ومال اور عبادت گاہوں کو تحفظ فراہم کرنے کیلئے فوری طور پر اقدامات اُٹھائے۔پاکستان کو اقلیتوں کیلئے جنت بنایا جاناضروری ہے تاکہ عالمی سطح پر پاکستان اور مسلمانوں کا تشخص بحال ہو سکے۔

ملک دشمن عناصرسوچی سمجھی سازش کے تحت اقلیتوں کو عدم تحفظ کا احساس دلا اپنے مفادات کیلئے استعمال کرنا چاہتی ہیں ۔اسلام اقلیتوں کے حقوق کا درس دیتا ہے اس لئے ہر مسلمان کو چاہئے کہ اقلیت کی دل آزاری نہ کرئے اور نہ ہی ایسا رویہ اختیار کیا جائے جس سے اقلیتوں کواحساس کمتری محسوس ہو۔کسی انسان کی تذیل نہ صرف قانونا بلکہ اخلاقا بھی جرم ہے۔