اقلیتوں کا تحفظ ضروری مگر توہین اسلام برداشت نہیں

Islam

Islam

دین اسلام ہی وہ واحد مذہب ہے جو اقلیتوں کو بھر پور تحفظ اور مذہبی آزادی کا درس دیتاہے۔ اوراسلام ہی ہے جو ہمیں اللہ کے تمام رسولوں کی عزت واحترام کا درس دیتا ہے۔اور جس طرح قرآن عظیم شان کا احترام کیا جاتا ہے اسی طرح باقی تمام آسمانی کتابوں کے احترام کاحکم اسلام دیتا ہے جو دوسرے انبیاء یا ان کی کتب کی توہین کرے گا گویا وہ دین اسلام کی توہین کرئے گا۔ نبی مہرباں محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو بتایا گیا کہ ایک مسلمان نے کافر کو قتل کر دیا ہے تو آپ نے ایک انسان کے ناحق قتل کو پوری انسانیت کا قتل قرار دیا اور مسلمان کو سزا دینے کا حکم دیا۔ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا ،،اقلیتوں کا تحفظ میراسب سے اہم فرض ہے ،، اور آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ہمیشہ غیر مسلموں کو تحفظ اور ہر طرح کی مذہبی آزادی کے ساتھ ساتھ ان کو ان کے حقوق دینے کا درس دیا ہے۔

غیر مسلموں نے اس کا صلہ ہمیشہ اپنی کمینگی دکھا کر دیا ہے۔ ایک مسلمان جتنابھی کمزور ایمان والا کیوں نہ ہو لیکن قرآن اور اللہ کے پیارے نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی شان میں گستاخی برداشت نہیں کرسکتا۔ آج تک کھبی کسی مسلمان نے کسی مذہب یااس کے رہنما کے خلاف کچھ بولا یا لکھا نہیں۔ کیونکہ مسلمان دوسرے مذاہب کی عزت واحترام کو بھی دین اسلام کا حصہ سمجھتے ہیں۔ امریکہ انڈیا ڈنمارک اور دیگر ممالک کے اند رہمارے پیارے آقا صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اور قرآن عظیم کی شان میں گستاخی کی گئی۔ عالم اسلام کے جذبات کو جنجھوڑا گیا۔ کھبی کوئی ہندو راجپال یہ بے غیرتی کرتا ہے تو کھبی امریکن پاردی ایسی کاروائیوں کے ذریعے مسلمانوں کے جذبات سے کھیلتا ہے۔ ان کی ایسی ہی حرکتوں کی بنا پر غازی علم دین شہید اور عامر چیمہ شہید کو میدان میں اترتے ہیں۔ پاکستان کے اندر ہمیشہ اقلیتوں کو مکمل تحفظ دیا جاتا ہے۔ اور اگر کھبی ایک دو دفعہ ان کی اپنی شرارت کی وجہ سے کوئی مسئلہ بنا بھی تو مسلمانوں نے ہی ان اقلیتوں کو اپنے گھروں میں پنا ہ دی اور انکا تحفظ کیا۔ کیونکہ ہمیں ہمارے نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اقلیتوں کے تحفظ کا حکم دیا ہے اور انہوں نے یہ بات اپنی زندگی میں عملی طور پر ثابت بھی کی ہے۔

Jamaat Islami

Jamaat Islami

مجھے یاد ہے کہ سندھ میں سیلاب زدہ علاقوں میں ریلیف جاری تھا سب سے زیادہ کام وہاں جماعت اسلامی کی الخدمت فاونڈیشن اور جماعت الدعوة کی فلاح انسانیت فاونڈیشن اور فوج کر رہی تھی دنیا نے دیکھا کہ اقلیتوں کی سب سے زیادہ خدمت ان ہی مذہبی جماعتوں نے کی کیونکہ یہ ہر کام قرآن وسنت کی رہنمائی میں کرتے ہیں اور قرآن وسنت بلاامتیاز ہر انسان کی خدمت کا حکم دیتاہے۔ آج شوشل میڈیا کا دور ہے پچھلے ایک سال سے فیس بک پر نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے گستاخی کا سلسلہ شروع ہوا ۔اس گستاخ رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی گفتگو سے اندازہ ہوا کہ یہ مردود پاکستانی ہے۔ نوجوانوں نے تقریبا کافی دفعہ اس کی فیس بک آئی ڈی کو بلاک کیا لیکن وہ دوبارہ نئے نام سے بنا لیتا تھا ۔پھر یہ سلسلہ چند ماہ کے لیے تھم گیا۔ اب ایک نیا سلسلہ شروع ہوا ہے کہ مختلف لڑکیوں کے نام سے بہت ساری آئی ڈیز بنائی گئی ہیں۔ جس میں قرآن عظیم شان نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اور کعبة اللہ اور صحابہ کی توہین کا سلسلہ شروع کیا ہوا ہے۔

جس سے پاکستان بھر کے نوجوانوں میں اشتعال پایا جاتا ہے ۔کیونکہ ایک مسلمان اپنی ذات کی توہین تو برداشت کرسکتا ہے لیکن اللہ رب العزت ،قرآن پاک ۔خانہ کعبہ اور اپنے پیارے نبی محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی توہین کسی صورت برداشت نہیں کرسکتا۔ایک تو میں شوشل میڈیا پر موجود مسلمانوں سے درخواست کرتا ہوں کہ آپ کسی بھی ایسے لڑکے یا لڑکی کو اپنے پاس ایڈمت کریں جس کو آپ ذاتی طور پر جانتے نہیں کیونکہ توہین آمیز مواد کو دوسروں کی آئی ڈی کے ذریعے ٹیگ کیا جاتا ہے جس سے ہزاروں مسلمانوں کی دل آزاری ہوتی ہے کیا حکومت یا ماہرین آئی ٹی کے پاس ایسی ٹیکنالوجی نہیں جس سے یہ معلوم ہوسکے کہ گستاخانہ آئی ڈیز کو کہاں سے اور کون چلا رہا ہے۔ اگر نہیں ہے تو بھی مجھے یقین ہے اپنے پیارے آقا صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے بھر پور محبت کرنے والے ماہرین آئی۔ ٹی ایسی ٹیکنالوجی ایجاد کر لیں گے جس سے معلوم ہوسکے کہ کوئی بھی آئی ڈی کہاں سے اور کون چلارہا ہے۔

جس سے ایسے گستاخانہ عمل کا سلسلہ بند ہوجائے گا۔ افسوس کی بات تو یہ ہے پاکستان اقلیتوں کے لیے محفوظ ترین ملک ہے اور اور جہاں مسلمان خود اقلیتوں کے تحفظ کے لیے میدان عمل میں رہتے ہیں پھر بھی یہ لوگ ہمارے دین پر حملے کریں یہ برداشت سے باہر بات ہے۔ اقلیتی رہنماوں کو چاہیے کہ وہ خود میدان میں اتریں اور اپنے ہم مذہبوں کو ایسی گھٹیا حرکتوں سے باز آنے کی ہدایت کریں تاکہ پاکستان میں چند ایسے لوگ بدامنی اور اشتعال کا ذریعہ نہ بن سکیں۔ اور ایک بار پھر میںپیارے آقا صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے محبت کرنے والے ماہرین آئی۔ٹی سے درخواست کرتا ہوں آپ میدان میں اتریں اور اور ایسے گھٹیا لوگوں کو بے نقاب کریں۔

Umar Farooq

Umar Farooq

تحریر : عمرفاروق سردار، چیچا وطنی
فون 03065876765