اقلیتوں کو اپنے نمائندے منتخب کرنے کے حق سے محروم کرنا آئین پاکستان کی نفی ہے، جوزف فرانسس

Lahore

Lahore

لاہور (اقبال کھوکھر) حکمرانوں نے قومی وصوبائی اسمبلیوں کی طرح بلدیاتی انتخابی نظام میں بھی اقلیتوں کو براہ راست اپنے نمائندے منتخب کرنے کے بنیادی حق سے محروم کرکے نہ صرف بانی پاکستان قائداعظم کے وعدوں اور آئین پاکستان کی نفی کی ہے بلکہ ریاستی وشہری حقوق کی بھی پامالی کی ہے۔

پاکستان کرسچن نیشنل پارٹی اس ناانصافی اور زیادتی کے خلاف پہلے ہی معزز عدالت میں قانونی دروازہ کھٹکھٹا چکی ہے اور اس کے علاوہ بھی ہر فورم اور ہر سطح پر اس آئینی بددیانتی کے خلاف آواز بلند کرتی رہے گی۔ان خیالات کااظہار پاکستان کرسچن نیشنل پارٹی کے سربراہ اور معروف قانونی ادارے(کلاس) کے نیشنل ڈائریکٹرایم اے جوزف فرانسس نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے کہا کہ اقلیتوں نے ہمیشہ ملکی سلاتی وبقاء کے لئے قربانیاں دیں مگر مرحلہ وار ہمیں دیوارسے لگانے کی کوشش کی جارہی ہے۔قومی وعالمی طاقتوں کو اس حوالے سے نوٹس لینے کی اپیل کرتے ہیں۔اس موقع پر مارٹن جاوید مائیکل اور اقبال کھوکھر نے بتایا کہ پنجاب اسمبلی کے پہلے اسپیکر اور قیام پاکستان میں فیصلہ کن ووٹ دینے والے مسیحی رہنماء دیوان بہادر ایس پی سنگھا کی برسی کے موقع پرہرسال کی طرح 22اکتوبر کو گوراقبرستان لاہور میں ایک تعزیتی تقریب منعقد ہوگی جس میں قومی سیاسی وسماجی رہنماء وکارکنان شرکت فرمائیں گے۔