اقلیتی نمائندوں کے باوجود اقلیتی نوجوان بے روز گار عوام عدم تحفظ کا شکار ہیں

Karachi

Karachi

کراچی (اسٹاف رپورٹر) کرسچن ڈیموکریٹک یونین آف پاکستان کے چیئرمین نعیم کھوکھر نے چیف آف آرمی اسٹاف جنرل راحیل شریف اور چیئرمین نیب قمر الزماں سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ ماضی اور حال کے اقلیتی اراکین اسمبلی کا بلا امتیاز احتساب کریں۔

کیونکہ ان نا اہل اقلیتی اراکین اسمبلی کی بدعنوانیوں اور کالے کرتوتوں کے باعث تمام غیر مسلم اقلیتیں خصوصاََ مسیحی عوام انتہائی گھمبیر مسائل کا شکار ہوکر بحرانوں کے ہاتھوں یرغمال بنے ہوئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ 1985ء سے قومی اسمبلی اور چاروں صوبائی اسمبلیوں سے مقرر ہونے والے اقلیتی اراکین اسمبلی نے قوم کے مسائل حل کرنے کے بجائے اپنی تجوریوں کو بھرنے کے ساتھ ساتھ اپنے ہی رشتہ داروں کو نوازا اور دوسری جانب غریب غیر مسلم اقلیتیں بے روزگاری ، عدم تحفظ کے مسائل کا شکار رہیں۔