واشنگٹن (جیوڈیسک) القاعدہ کے رہنما شیخ ایمن الظواہری نے اپنے ایک بیان میں دنیا بھر کے مجاہدین کو ہدایت جاری کی ہے کہ اسلامی ممالک میں موجود اقلیتوں کے خلاف کوئی کارروائی نہ کی جائے۔ یہ وضاحت بھی دی جائے کہ ہم ان کے ساتھ قتال شروع کرنے کے خواہشمند نہیں۔
ہم عالمی کفر کے سردار کے خلاف حالتِ جنگ میں ہیں اور اسلامی حکومت کے قیام کے بعد ہم ان کے ساتھ سلامتی اور نرمی کے ساتھ رہنا چاہتے ہیں۔ اپنے ایک تحریری بیان میں انہوں نے مزید کہا کہ عمومی طور پر ایسے تمام لوگوں کے خلاف قتال کرنے اور انہیں زک پہنچانے سے اجتناب کیا جائے جو ہمارے خلاف ہتھیار نہ اٹھائیں اور نہ اس میں معاونت کریں۔