اقلیتی عوام کو برابری کا درجہ دلانے کے لئے سیاسی و مذہبی جماعتیں اپنی جماعتوں سے اقلیتی ونگ کا خاتمہ کریں: نعیم کھوکھر
Posted on February 12, 2014 By Geo Urdu سٹی نیوز
کراچی: کرسچن ڈیموکریٹک یونین آف پاکستان کے چیئر مین نعیم کھو کھر نے ملک کی تمام سیاسی و مذہبی جماعتوں سے اپیل کی ہے کہ وہ اپنی اپنی جماعتوں سے اقلیتی ونگ ختم کرکے اقلیتوں کو قومی دھارے میں شامل کریں ملک کے موجودہ انتخابی نظام کے نتیجے میں سلیکٹ ہونے والے اقلیتی ارکان پارلیمنٹ سے اقلیتوں کو کوئی فائدہ حاصل نہیں لہذا ہمیںبھی ملکی سیاست میں براہ راست حصہ لینے اور ملکی ترقی و خوشحالی میں اپنا کردار اداد کرنے کا موقع دیا جائے۔
نعیم کھو کھر نے کہاکہ سیاسی جماعتوں میں قائم اقلیتی ونگز سے یہ تاثر پایا جاتا ہے کہ پاکستان کی اقلیتی “اچھوت”ہیں کہ جن کو اقلیتی ونگ کے دائرے میں محدود کردیا گیا ہے ۔
اور انتخابات کے بعد سلیکٹ ہونے والے اقلیتی ارکان پارلیمنٹ بن کر قومی مفادات کے بجائے جماعتی مفاد کے تحت کام کرتے ہیں کرسچن ڈیموکریٹک یونین آف پاکستان کے چیئر مین نعیم کھو کھر نے صدر پاکستان،وزیر اعظم پاکستان اور چیف جسٹس آف پاکستان سے اپیل کی ہے کہ ملکی ترقی میں اقلیتی عوام کے کردار کا اعتراف کرتے ہوئے ملک میں اقلیتی عوام کو برا بر کا درجہ دیا جائے ۔