کراچی (اسٹاف رپورٹر) صوبائی و قومی سمبلیوں کی نشستوں کے تعین و اضافے کا دارومدا ر آبادی پر ہوتا ہے جس کیلئے مردم شماری کرائی جاتی ہے مگر پاکستان 18 برس سے اس آئینی و قومی تقاضے سے محروم ہے اور اب بھی حکومت فوج کی مصروفیت کا عذر تراش کر سیاسی مفادات کیلئے آئینی اقدام سے گریز کی پالیسی اپنا رہی ہے۔
پاکستان سولنگی اتحاد کے رہنماوں ا میر سولنگی ‘ سردار اکرم سولنگی ‘ سردار شبیر سولنگی ‘ سردار راحیل سولنگی ‘ سردار خادم حسین سولنگی ‘ ایڈاکیٹ کرم اللہ سولنگی ‘ ایڈوکیٹ اقبال سولنگی و دیگر نے قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے انصاف و قانون کی جانب سے قومی و صوبائی اسمبلیوں میں غیر مسلموں کی نشستوں میں اضافے کے بل کی منظوری کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس قسم کے اقدامات آئینی تقاضوں سے گریز پر عوامی احتجاج سے بچنے کے ہتھکنڈوں کے سوا کچھ نہیں ہیں۔
حکمران طبقہ عوام کو بے وقوف بنانے کی بجائے آئینی فرائض کی ادائیگی اور قومی ضروریات کی تکمیل یقینی بنائے۔