مائنس الطاف حسین فارمولا قبول نہیں، ایم کیو ایم

MQM

MQM

کراچی (جیوڈیسک) ایم کیو ایم کے رہنماؤں نے کہا کہ وہ کبھی مائنس الطاف حسین فارمولے کو قبول نہیں کریں گے کیونکہ الطاف حسین کے بغیر ایم کیو ایم کا کوئی وجود نہیں ہے۔

ایم کیو ایم کے زیر اہتمام جناح گراؤنڈ کراچی میں یوم شہدا کا اجتماع منقعد کیا گیا۔ اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی کے ڈپٹی کنونیئر ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی کا کہنا تھا کہ ایم کیو ایم کو ایک بار پھر ڈرانے، دھمکانے اور راستے سے ہٹانے کی سازشیں کی جارہی ہیں، جسے ایم کیو ایم کامیاب نہیں ہونے دے گی۔

ایم کیو ایم کے رہنماؤں کا کہنا تھا کہ کراچی میں امن کے قیام کے لیے الطاف حسین نے ہی ٹارگٹڈ آپریشن کا کہا تھا لیکن اس آپریشن کا رخ جرائم پیشہ افراد کے بجائے ایم کیو ایم کی جانب موڑا جا رہا ہے۔

انہوں نے کہا ایم کیو ایم کے خلاف ماضی میں بھی گروپنگ کی باتیں کی جاتی رہیں ہیں، جو سچ ثابت نہیں ہوئیں۔ اجتماع میں ایم کیو ایم کی جانب سے 1992 آپریشن کے حوالے سے ایک ٹیبلو بھی پیش کیا گیا اور شہدا کی یادگار پر پھول بھی چڑھائے گئے۔