میر علی (جیوڈیسک) شمالی وزیرستان میں آپریشن ضرب عضب جاری ہے۔ میر علی کے مختلف علاقوں میں سیکیورٹی فورسز نے زمینی کارروائی کے دوران دہشت گردوں کے 5 ٹھکانوں کو تباہ کر دیا۔
سرکاری ذرائع کے مطابق سیکیور ٹی فورسز نے میر علی میں دریائے ٹوچی کی دوسری جانب دہشت گردوں کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا۔
تازہ کارروائی کے دوران دہشت گردوں کے 5 ٹھکانوں کو تباہ کردیا گیا۔ فورسز نے میر علی کے علاقوں خوشحالی اور حسوخیل کی جانب پیش قدمی شروع کردی ہے اور علاقے سرچ آپریشن جاری ہے۔