اسلام آباد (جیوڈیسک) میرحاصل بزنجو کا نام نئے چیئرمین سینیٹ کے لیے تجویز کیا گیا ہے، ان کا نام حکمراں جماعت مسلم لیگ ن کی جانب سے تجویز کیا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق اس سلسلے میں میر حاصل بزنجو کل وزیراعظم نوازشریف سے ملاقات کریں گے جبکہ پیپلزپارٹی نے ڈپٹی چیئرمین کے لیے سینیٹر روبینہ رؤف خالد کو نامزد کیا ہے، روبینہ رؤف خالد کا تعلق خیبرپختون خوا سے ہے۔
دوسری جانب وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی میر حاصل بزنجو سے ٹیلیفونک بات چیت بھی ہوئی ہے۔