چیف الیکشن کمیشن نے نکراں وزیر اعظم کے لیئے میر ہزار خان کھوسو کے نام کا اعلان کر دیا ہے۔ نام کا اعلان فخرالدین جی ابراہیم نے چاروں صوبائی ممبران کے ہمراہ کیا۔
چیف الیکشن کمشنر نے ایک پرہجوم پریس کانفرنس میں نام کا اعلان کیا۔ اطلاعات کے مطابق پنجاب کے صوبائی ممبر نے میر ہزار خان کھوسو کے انتخاب اختلافی نوٹ تحریر کیا ہے۔الیکشن کمیشن کو دو روز میں نگراں وزیراعظم کا اعلان کرنا تھا گزشتہ روز طویل اجلاس کے باوجود نام کا اعلان نہیں کیا جا سکا تھا کیونکہ سندھ کے ممبر روشن عیسانی کراچی میں موجود تھے وہ کراچی اور سندھ میں کچھ حلقوں کی دوبارہ حدبندی کے لیئیگئے تھے۔
آج کمیشن کے حتمی اجلاس سے قبل پیپلزپارٹی اور ن لیگ نے ایک دوسرے کے مجوزہ ناموں پر اپنے اپنے اعتراضات الیکشن کمیشن میں جمع کرا دیے تھے۔