اسلام آباد (جیوڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری نے سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آج سپریم کورٹ میں بے عزتی سیشن ہوا ہے، کوئی معجزہ ہی نوازشریف اور ان کی فیملی کو 14 سال قید اور 10 سال کی نا اہلی سے بچا سکتا ہے، نوازشریف اور ان کی فیملی کے کرتوت سامنے آ رہے ہیں۔
فواد چوہدری نے کہا ویڈیو ریکارڈنگز پر عدالت میں کوئی بات نہیں ہوئی، ویڈیو جاری کی گئیں تو فلم انڈسٹری کو فائدہ ہو گا، ن لیگ کہتی ہے، چوری ہوئی ہے لیکن تفتیش نہ کی جائے، نواز شریف نے سگے خالوں کو پہنچاننے سے انکار کیا۔
نعیم الحق نے کہا نواز شریف نے جھوٹ بولا اور آئین کی خلاف ورزی کی ہے، نواز شریف کے پاس بچنے کا کوئی راستہ نہیں، سپریم کورٹ کے ہر فیصلے کا احترام کریں گے۔