میران شاہ (جیوڈیسک) 6 ماہ کی بندش کے بعد پاکستان میں پھر ڈرون حملے شروع ہو گئے، میران شاہ کے علاقے تبی میں حملے کے چند گھنٹے بعد ڈانڈے درپہ خیل میں ایک اور میزائل حملہ کیا گیا، دونوں حملوں میں ہلاکتوں کی تعداد 16 ہو گئی ہے۔ میران شاہ میں چند گھنٹوں کے دوران جاسوس طیاروں کے مزید حملے۔ڈانڈے درپہ خیل میں امریکی جاسوس طیاروں نے ایک مکان اور گاڑی کو نشانہ بنایا۔ جاسوس طیاروں نے مختلف علاقوں میں 8 میزائل بھی فائر کئے۔
میزائل حملوں میں دس افراد مارے گئے۔ حملے کےبعد بھی جاسوس طیاروں کی پروازیں کافی دیر تک جاری رہیں جس سے علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔ بدھ کی شام بھی میران شاہ میں تبی کے علاقے میں جاسوس طیاروں نے ایک گھر پر 2 میزائل داغے تھے، جس میں 6 افراد ہلاک ہوئے۔ شمالی وزیرستان میں سال 2014 کا یہ دوسرا ڈرون حملہ ہے۔ آخری ڈرون حملہ گزشتہ برس 25 دسمبر کو گاؤں قطب خیل میں کیا گیا تھا۔