میران شاہ (جیوڈیسک) سیکورٹی خدشات کے پیش نظر ٹوچی فورڈ روڈ کو غیر معینہ مدت تک بند کر دیا گیا۔ دفاتر اور اسکولوں کی غیر اعلانیہ بندش سے بچوں اور ملازمین کو پریشانی کا سامنا ہے۔
شمالی وزیرستان کے علاقے میران شاہ میں اہم ترین شاہراہ ٹوچی فورڈ روڈ کو سیکورٹی اداروں نے خاردار تاریں لگا کر غیر معینہ مدت تک بند کر دیا ہے۔
شہر کے داخلی و خارجی راستوں پر چیکنگ معمول سے زیادہ ہے جبکہ ہیلی کاپٹر کے ذریعے شہر کی نگرانی بھی کی جاری ہے۔ ذرائع کے مطابق شاہراہ کو سیکورٹی خدشات کے پیش نظر بند کیا گیا ہے۔