میران شاہ کے مضافاتی علاقوں میں جیٹ طیاروں کی بمباری

Jet Aircraft

Jet Aircraft

میران شاہ (جیوڈیسک) شمالی وزیرستان میں آپریشن ضرب عضب کامیابی سے جاری ہے۔ تازہ کارروائی میں سیکیورٹی فورسز کے جیٹ طیاروں نے شدت پسندوں کے متعدد ٹھکانوں کو نشانہ بنایا۔ ذرائع کے مطابق سیکیورٹی فورسز کے جیٹ طیاروں نے میران شاہ کے مضافاتی علاقوں میں بمباری کی۔جس کے نتیجے میں دہشت گردوں کے متعدد ٹھکانے تباہ ہوگئے اور ہلاکتوں کا خدشہ ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق میران شاہ میں چار مکانوں سے بارودی سرنگوں کا بہت بڑا ذخیرہ برآمد کرلیا گیا۔ میران شاہ میں بارودی سرنگ کے دھماکے میں ایک فوجی شہید ہوگیا۔