میران شاہ میں ریمورٹ کنٹرول اور راکٹ حملہ میں 13 افراد ہلاک

Miran Shah

Miran Shah

13

میران شاہ (جیوڈیسک) میران شاہ میں ریمورٹ کنٹرول اور راکٹ حملہ میں افراد ہلاک ہوگئے۔ دونوں حملے گاڑی پر کیے گئے ذرائع کے مطابق پہلا واقعہ میران شاہ کی تحصیل دتہ خیل میں پیش آیا جہاں ایک گاڑی کوریمورٹ کنٹرول بم سے نشانہ بنایا گیا۔

حملے میں تین افراد ہلاک اور دوافراد زخمی ہوگئے، بم سڑک کنارے نصب کیا گیا تھا۔دوسرا حملہ شوال میں کیا گیا جس میں ایک گاڑی پر راکٹ حملہ کیا گیا ، جس کے نتیجے میں 10 افراد ہلاک ہوگئے ۔ہلاک ہونے والی کی اب تک شناخت نہیں ہوسکی۔