میران شاہ میں سڑک کنارے نصب بم پھٹ گیا، 9 سیکورٹی اہل کار شہید

Miran Shah

Miran Shah

میران شاہ (جیوڈیسک) شمالی وزیرستان کے علاقے میران شاہ میں سڑک کنارے نصب بم کے دھماکے میں 9 سکیورٹی اہلکار شہید ہو گئے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق بم میران شاہ غلام خان روڈ پر سڑک کنارے نصب کیا گیا تھا۔

دھماکے میں متعدد سکیورٹی اہلکار زخمی بھی ہوئے۔ وزیر داخلہ نے متعلقہ حکام سے شمالی وزیر ستان واقعے کی رپورٹ بھی طلب کر لی ہے۔