شمالی وزیرستان (جیوڈیسک) شمالی وزیرستان کے صدر مقام میران شاہ میں جاسوس طیاروں کے حملے میں 4 افراد ہلاک ہوگئے۔ ذرائع کے مطابق میران شاہ کے علاقے ڈانڈے درپہ خیل میں امریکی جاسوس طیاروں نے بدھ کی رات حملہ کیا۔
جاسوس طیاروں نے ایک مکان اور گاڑی پر 6 میزائل فائرکئے، حملے میں 4 افراد ہلاک ہوگئے۔ واقعے کے بعد بھی کافی دیر تک جاسوس طیاروں کی پروازیں جاری رہیں، جس سے علاقہ مکینوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔ یہ اس سال کا تیسرا حملہ میں ہے، ا س سے پہلے ہونےوالے دوحملوں میں 16 افراد مارے گئے تھے۔