شمالی وزیرستان (جیوڈیسک) کے علاقے میران شاہ میں ڈرون حملے میں پانچ افراد ہلاک ہو گئے۔ ڈرون حملہ جمعہ کی صبح کو شمالی وزیرستان کے ہیڈ کوارٹر میران شاہ کے علاقے تحصیل غلام خان میں کیا گیا۔
جہاں پر امریکی جاسوس طیارے نے ایک گھر پر دو میزائل فائر کئے جس کے نتیجے میں ابتدائی اطلاعات کے مطابق چھ افراد ہلاک اور چھ زخمی ہوگئے۔ واقعے کے بعد جاسوس طیارے کی مسلسل پروازوں کے باعث امدادی کارروائی میں مشکلات پیش آئیں۔ ابھی تک اس بات کی تصدیق نہیں ہوسکی کہ حملے میں کسے نشانہ بنایا گیا ہے۔