راولپنڈی (جیوڈیسک) پاک فوج کا شمالی وزیرستان میں آپریشن ضرب عضب جاری ہے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق شہری آبادی کے انخلا کے بعد میرانشاہ میں زمینی کارروائی شروع کردی گئی ہے۔
آئی ایس پی آر کے ترجمان کے مطابق زمینی کارروائی آج صبح شروع کی گئی۔فوج کے جوانوں نے گھر گھر تلاشی کا سلسلہ شروع کر دیا ہے۔
گزشتہ 15 روز میں دہشت گروں کے 61 ٹھکانے تباہ کئے جا چکے ہیں۔ آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ آپریشن ضرب عضب میں 17 فوجی جوان شہید ہوئے ہیں۔
پندرہ روز سے جاری آپریشن میں اب تک 376 دہشت گرد ہلاک ہوئے۔اب تک 19 دہشت گردوں نے خود کو سیکیورٹی فورسز کے حوالے کر دیا ہے۔ادھر ڈی آئی خان اور ٹانک میں متاثرین میں سامان کی تقسیم جاری ہے۔
آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ اب تک راشن کے 30 ہزار پیکٹس تقسیم کیے گئے ہیں۔