میرپور آزاد کشمیر : ڈاکٹر کی مبینہ غفلت، ایک ماہ کا بچہ جاں بحق، ورثا کا احتجاج

Mirpur

Mirpur

میرپور (جیوڈیسک) آزاد کشمیر میر پور آزاد کشمیر میں ڈاکٹر کی مبینہ غفلت سے ایک ماہ کا بچہ انتقال کرگیا، ورثا نے احتجاج کر تے ہوئے ڈاکٹر کی گرفتاری کا مطالبہ کر دیا۔ ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرز اسپتال آنے والے والدین نے الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ وہ اپنے ایک ماہ کے بچے کو ختنہ کروانے ھسپتال لائے تھے۔

اس وقت بچہ مکمل طور پر صحت یاب تھا، مگر ختنہ سے کچھ ہی دیر بعد بچے کا انتقال ہو گیا۔ ورثا نے احتجاج کر تے ہوئے ڈاکٹر کی گرفتاری کا مطالبہ کیا، جبکہ دوسری جانب ھسپتال انتظامیہ نے کوئی بھی موقف دینے سے انکار کردیا۔