میرپور میں دن دیہاڑے بھمبردھندڑ کے رہائشی طالبعلم ذیشان احسان کا بس کنڈکٹر اور ڈرائیور کے ہاتھوں قتل درندگی اور انسانیت کی تذلیل ہے

بھمبر(ڈسٹرکٹ رپورٹر)میرپور میں دن دیہاڑے بھمبردھندڑ کے رہائشی طالبعلم ذیشان احسان کا بس کنڈکٹر اور ڈرائیور کے ہاتھوں قتل درندگی اور انسانیت کی تذلیل ہے طالبعلم کے بہیمانہ قتل میں ملوث ملزمان کو کڑی سے کڑی سزا دی جائے ان خیالات کااظہار پیپلزپارٹی ضلع بھمبر کے سینئر نائب صدر ملک لیاقت اعوان اور PYOکے مرکزی راہنما عمر ریاض ساگر نے اپنے مشترکہ بیان میں کیا۔

انہوں نے کہاکہ ایک معمولی جھگڑے کو بنیاد بناکر بس ڈرائیور اور کنڈکٹر نے دن دیہاڑے سرعام بھمبر دھندڑ کے رہائشی طالبعلم ذیشان احسان پر بہیمانہ تشدد کرکے اسے مار ڈالا جو کہ کھلی دہشے گردی ہے۔

جسکی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے انہوں نے کہاکہ میرپور میں موجود قانون نافذ کرنے والے اداروں کیطرف سے واقعہ میں ملوث ملزمان کی پشت پناہی قابل افسوس ہے اعلیٰ حکام اس کا نوٹس لیں اور قتل میں ملوث بس ڈرائیور اور کنڈکٹر کو کڑی سے کڑی سزا دلا کر عبرت دلائی جائے۔