میرپور خاص (جیوڈیسک) میرپور خاص میں عید کے کپڑے مانگنے پر شوہر نے تیل چھڑک کر بیوی کو آگ لگا دی ۔
نور شاہ کالونی کےرہائشی ہمایوں کمالی نے بیوی کو بھائی اور بھابھی کیساتھ مل کر زندہ جلانےکی کوشش کی ۔ ڈاکٹرز کا کہنا ہے متاثرہ خاتون کےجسم کا 70 فیصد حصہ جل گیا ہے ۔ دو بچوں کی ماں نے بتایا شوہر سے بچوں کے عید کے کپڑوں کے لیے بات کی تو اس نے تلخ کلامی کی ، شدید تشدد کا نشانہ بنایا اور باتھ روم میں بند کر کے اپنے بھائی اور بھابھی کیساتھ مل کر اسے آگ لگائی ، ہسپتال میں خاتون کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے ۔