میرپور (جیوڈیسک) میرپور میں کھیلے جانے والے تیسرے ایک روزہ میچ مین قومی ٹیم نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے، قومی ٹیم کو ون ڈے سیریز میں دو صفر کی شکست کا سامنا ہے،
قومی ٹیم کے کپتان اظہر علی کا کہنا ہے کہ وہ آج کے میچ میں بڑا ٹوٹل سکور کر کے کامیابی حاصل کرنے کی کوشش کریں گے، بنگلا دیش کے خلاف ون ڈے سیریز میں دو صفر کی شکست کے بعد پاکستان ٹیم نے ڈھاکا میں بھرپور پریکٹس کی۔
قومی بیٹسمینوں نے نیٹ پر بیٹنگ پریکٹس کی جبکہ اس کے برعکس بنگلا دیشی ٹیم نے سیریز جیتنے کے بعد آرام کو ترجیح دی۔ راحت علی کی جگہ سکواڈ میں شامل ہونیوالے عمر گل سے ٹیم کو امیدیں تو ہیں ہی ساتھ ہی بائولنگ کلیئرنس پانے والے محمد حفیظ بھی سیریز کے آخری میچ میں بائولنگ کروا سکیں گے۔
شکستوں سے زخمی کپتان اظہر علی نے نوجوان سکواڈ سے ایک بار پھر اچھی پرفارمنس کی امیدیں لگا لیں جبکہ میزبان بنگالی ٹائیگرز نے پاکستان کے خلاف وائٹ واش کے خواب سجا لیے ہیں۔
شاہد آفریدی کی قیادت میں پاکستان ٹی ٹوئنٹی ٹیم کے کھلاڑی بھی ڈھاکا پہنچ چکے ہیں۔ پاکستان اور بنگلا دیش کے درمیان واحد ٹی ٹوئنٹی چوبیس اپریل کو کھیلا جائے گا۔