میرپور شہر میں چوریوں اور ڈکیتوں کا سلسلہ بدستور جاری ہے
Posted on March 24, 2013 By Noman Webmaster میرپور / کشمیر
میرپور(نمائندہ، این این اے)میرپور شہر میں چوریوں اور ڈکیتوں کا سلسلہ بدستور جاری ہے پولیس چوریوں کی روک تھام کرنے میں مکمل ناکام ہے۔گزشتہ روز چور چوک شہداں میں کلا سک گارمنٹس کے تالے توڑ کر نقدی اور دیگر قیمتی سامان لے کر فرار ہو گئے پولیس گشت ہونے کے باوجود کامیاب واردات کر کے فرار ہو نے میں کامیاب ہو گئے۔
واقع کی اطلاع ملتے ہی صدر انجمن تاجران چوہدری محمد نعیم ،ملک طاہر ،حاجی مشتاق قادری ،تنویر احمد غازی ،راجہ فضل الرحمن ،چوہدری یقوب ،ناضر بٹ ،چوہدری طارق محمود ،چوہدری عنصر اور دیگر عہدیدارن موقع پر پہنچ گئے ۔تاجروں نے روڈ بلاک کر کے اور شٹر ڈائون کر کے پولیس اور انتظامیہ کے خلاف شیدید نعرہ بازی کی ۔صدر انجمن تاجران چوہدری محمد نعیم اور ملک طاہر نے کہا ہے کہ کوئی دن خالی نہیں جب میرپور کے تاجروں کو چور اور ڈاکو نہ لوٹیں۔
پولیس چوروں کو گرفتار کرنے میں مکمل ناکام ہے ۔حاجی مشتاق قادری کی دوکان پر چوری ہوئی ۔چوہدری محمود ۔چوہدری TVاور سری نگر فوٹو سٹویو پر چوری کے بعد شہر میں آئے روز چوریوں اور ڈکیتوں کا سلسلہ عروج پر ہے ۔ایک چوری ہوتی ہے تو تاجر احتجاج کرتے ہیں اور انتظامیہ تسلیاں دہتی ہے ۔دوسرے دن دوسری واردات ہو جاتی ہے اور یہ سلسلہ آئے روز سے جاری ہے ۔چوروں کو گرفتار نہ کیا گیا۔
تو پورے شہر کو بند کر کے سخت احتجاج کریں گئے۔ تاجروں کو مجبور نہ کیا جائے تاجر پر امن لوگ ہیں ۔جس طرح مظفرآباد میں تاجروںنے احتجاج کیا اس سے بڑھ کر میرپور کے تاجر احتجاج کرنے پر مجبور ہو جائیں گے ڈی ۔ایس ۔پی مراز زائد حسین نے تاجروں سے مذاکرات کئے اور دودن کی مہلت مانگ لی اس موقع پر ایڈمنسٹر بلدیہ میرپور چوہدری منشا ء بھی موجود تھے ۔تاجروں نے دو دن مہلت دے کر احتجاج ختم کر دیا۔