میرپور خاص (جیوڈیسک)میرپور خاص میں آموں کی تین روزہ نمائش جاری ہے۔ آج شام آموں کے بہترین کاشتکاروں میں انعامات تقسیم کیے جائیں گے۔ میرپور خاص کے شہید بینظیر بھٹو آڈیٹوریم میں آموں کی اڑتالیسویں تین روزہ سالانہ نمائش آج ختم ہو رہی ہے، نمائش میں مختلف اقسام کے آم متعارف کرائے گئے ہیں۔
جہاں طوطا پری، زلف بنگال، سپر پہاڑ، لاہوتی اور خوشبو جیسے منفرد ناموں والے آم شہریوں کی توجہ کا مرکز بنے رہے۔ اس کے علاوہ سندھڑی، سنہرا اور چونسہ جیسی معروف اقسام بھی نمائش میں نظر آئیں۔ نمائش میں کراچی سمیت سندھ کے مختلف علاقوں سے لوگوں نے شرکت کی۔