میرپور خاص (جیوڈیسک) میرپور خاص میں پچیس روز قبل پیدا ہونے والا بچہ جلد کی بیماری میں مبتلا ہے، مجبور والدین نے حکومت اور مخیر حضرات سے مدد کی اپیل کر دی، میرپور خاص کے علاقے کھپرو میں پچیس روز قبل پیدا ہونے والا بچہ جلد کی بیماری میں مبتلا ہے۔ بچے کے چہرے اور جسم پر رسولیاں بنی ہوئی ہیں۔
غریب والدین کا کہنا ہے کہ بچے کے علاج کیلئے تمام جمع پونجی خرچ کردی ہے، مزید ڈیڑھ سے دو لاکھ روپے درکار ہیں، بچے کے والدین نے حکومت اور مخیر حضرات سے اپیل کی ہے کہ ان کے بچے کا علاج کرانے میں مدد کی جائے۔