میرپور خاص : اکثر سڑکیں اب تک زیرآب، شہری پریشان

Mirpur Khas Rain

Mirpur Khas Rain

میرپور خاص (جیوڈیسک) میرپور خاص میں بارش کے دوسرے روز بھی شہر کے علاوہ عید گاہوں او ر گراونڈز سے پانی نہیں نکالا جاسکا، جس کے باعث کھلے میدانوں اور عید گاہوں میں نماز عید کے اجتماعات ملتوی ہونے کا خدشہ پیدا ہوگیا ہے۔میرپورخاص میں گزشتہ روز ہونے والی صرف ستائیس ملی میٹر بارش سے شہر کی شاہراہیں اور سڑکیں پانی میں ڈوبی ہوئی ہیں جن کا پانی اب تک نہیں نکالا جاسکا۔

بلدیہ میرپور خاص کے پاس فنڈز نہ ہونے کے باعث نکاسی آب کیلئے لگائے گئے پمپس بند ہو گئے ہیں اور بارش کا پانی نکالنے کا کام عملی طور پر بند ہے۔ شہر میں جابجا پانی کھڑا ہے۔ جبکہ عید گاہیں اور کھلے میدانوں سے بھی بارش کا پانی نہ نکالے جانے کے باعث یہاں عید الفطر کی نماز کے اجتماعات نہیں ہو سکیں گے۔ بلدیاتی حکام کا کہنا ہے کہ فنڈز کیلئے صوبائی حکومت سے رابطہ کیا جا رہا ہے۔