مرزا عارف رشید کی زیر قیادت محمد ایوب گجر نے آگاہی واک کی گئی

Walk

Walk

مصطفی آباد/للیانی(محمد عمران سلفی سے) ون ویلنگ جیسے خونی کھیل سے دور رہنے اور محفوظ سفر کا شعور بیدار کرنے کیلئے ڈی پی او قصور سید علی ناصر رضوی کے حکم پر ڈی ایس پی صدر سرکل مرزا عارف رشید کی زیر قیادت ایس ایچ او تھانہ مصطفی آباد محمد ایوب گجر نے آگاہی واک کی گئی اور شہریوں میں پمفلٹ تقسیم کیے گئے۔ آگاہی واک میں سیاسی و سماجی جماعتوں کے نمائندوں اور صحافیوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

ڈی ایس پی صدر سرکل مرزا عارف رشید نے کہا کہ ہم سب کا اخلاقی فرض ہے کہ ہم اپنے پیاروں کو اس خونی کھیل سے دور رکھیں ،نوجوان نسل قوم کا قیمتی اثاثہ ہیں اور ملک وقوم کے مستقبل کو ون ویلنگ کی نظر نہیںہونے دیا جائے گا۔

ون ویلنگ جان لیوا ، غیرقانونی فعل اور جرم ہے جس کو ہرگز برداشت نہیں کیا جائے گا،انہوں نے مزید کہا کہ ون ویلنگ موت ہے اس سے خود بھی بچیں اور دوسروں کو بھی بچائیں خلاف ورزی کی صورت میں سخت سے سخت قانونی کاروائی کی جائے گی انہوں نے کہا آگاہی مہم کا سلسلہ مسلسل جاری رہے گا ، مصطفی آباد کی اہم شاہراہوں اور چوکوں میں بینرز آویزاں کر دئیے گئے۔

محمد عمران سلفی صدر پریس کلب مصطفی آباد للیانی رجسٹرڈ
0300-0334-7575126