مرزا خرم شہزاد کو ISFحلقہ پی پی 112کا صدر مقرر کر دیا گیا۔

لالہ موسیٰ : انصاف سٹوڈنٹس فیڈریشن کا اہم تنظیمی اجلاس انصاف مرکز لالہ موسیٰ میں ہوا۔اجلاس میں ISFکے تحصیل صدر فرقان جاوید،انفارمیشن سیکرٹری محمد شعیب مغل،صدر ISFلالہ موسیٰ مہر زوہیب،صدر یو سی دیونہ منڈی ملک آصف عارف،جنرل سیکرٹری راجہ ارسلان،صدر یوسی 85/2لالہ موسیٰ محمد شہباز بٹ،خرم شہزاد،آفس انچارج انصاف مرکز لالہ موسی غلام عباس بھٹہ ،مرزا طارق مقصود ارسلان شیخ اور دیگر عہدیداران نے شرکت کی۔

اجلاس میں ISFحلقہ پی پی 112کے نئے صدر کیلئے مرزا خرم شہزاد کو ذمہ داری سونپی گئی۔اور آئندہ کے لائحہ عمل پر تفصیلی بات چیت کی گئی۔تمام ممبران نے مرزا خرم شہزاد کو آئی ایس حلقہ پی پی 112کا صدر بننے پر مبارکباد پیش کی۔