مرزا شفقت علی اور مرزا علی انجم نے حضرت بی بی زینب کے مزار پر حملہ کی شدید مذمت کی
Posted on July 24, 2013 By Noman Webmaster گجرات
گجرات : پیپلز پارٹی سٹی گجرات کے نائب صدر مرزا شفقت علی اور مرزا علی انجم چاند نے حضرت زینب بی بی کے مزار شریف پر حملہ کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ حضرت زینب کے مزار پر حملہ وحشیانہ حرکت دشمنان اہل بیت کی گھنائونی سازش ہے یہ مسلم امہ کی غیرت پر حملہ ہے انہوں نے کہا کہ حکومت پاکستان شام کے ناظم الامور کو دفتر خارجہ طلب کر کے شدید الفاظ میں مذمت کریں۔
باغی درندوں کو عبرتناک سزا دیں انہوں نے کہا کہ اگر حکومت پاکستان نے راست اقدام نہ اٹھایا تو پھر حکومت کے خلاف بھی بھرپور احتجاج کیا جائے گا انہوں نے عالم اسلام سے اپیل کی ہے کہ وہ متحد ہو کر صیہونی طاقتوں کے عزائم خاک میں ملا دیں۔