مرزا مظہر اقبال جنرل سیکرٹری منتخب، سیاسی وعوامی حلقوں کی نو منتخب عہدیداران کو مبارک باد
Posted on September 24, 2013 By Geo Urdu سٹی نیوز
بھمبر (ڈسٹرکٹ رپورٹر) اصلاحی کمیٹی سیرلہ کے سالانہ انتخابات مکمل راجہ نعیم نجمی صدر جبکہ مرزا مظہر اقبال جنرل سیکرٹری منتخب، سیاسی وعوامی حلقوں کی نو منتخب عہدیداران کو مبارک باد تفصیلات کے مطابق سیرلہ کی سماجی تنظیم اصلاحی کمیٹی کے سالانہ انتخابات مکمل کر لئے گئے اس سلسلہ میں اصلاحی کمیٹی کی مشورہ اور مجلس عاملہ کا مشترکہ اجلاس ہوا جس میں متفقہ طور پر آئندہ سال 2013,2014 کے لئے راجہ نعیم نجمی کو صدر جبکہ مرزا مظہر اقبال جنرل سیکرٹری اور نائب صدر مرزا غلام فاروق سیکرٹری مالیات ماسٹر جاوید اقبال سونی اور سیکرٹری اطلاعات ملک شوکت منتخب قرار پائے سیرلہ کے سیاسی وسماجی اور عوامی حلقوں نے اصلاحی کمیٹی کے سالانہ انتخابات میں نو منتخب عہدیداران کمیٹی کو مبارک باد دی ہے اور اس امر کا اظہار کیا ہے کہ اصلاحی کمیٹی سیرلہ کے منتخب عہدیداران علاقہ میں فلاح وسماجی کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لئے گے اور علاقہ میں درپیش مسائل کے حل کے لئے اپنی بھرپور صلاحیتیں بروئے کار لائیں گے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
نتظامیہ کے احکامات کھوہ کھاتے بھمبر میں بیکری اور مٹھائی فروشوں کو جاری ریٹ لٹس آویزاں نہ ہو سکیں
بھمبر (ڈسٹرکٹ رپورٹر) انتظامیہ کے احکامات کھوہ کھاتے بھمبر میں بیکری اور مٹھائی فروشوں کو جاری ریٹ لٹس آویزاں نہ ہو سکیں بیکری مالکان شہریوں کو منگے داموں مٹھائی اور بیکری اشیاء فروخت کرنے میں مصررف ضلعی پرائس کنٹرول کمیٹی نوٹس لے مٹھائی اور بیکری مصنوعات کی قیمتوں میں خود ساختہ اضافہ شروع کر رکھا تھا جس کی خبریں میڈیا میں شائع ہونے پر ضلعی انتظامیہ اور پرائس کنٹرول کمیٹی نے بیکری مالکان کی قیمتیں کم کرنے کا کہا اور باقاعدہ ریٹ لسٹیں مہیا کی گئیں لیکن تا حال پرائس کنٹرول کمیٹی کی طرف جاری ہونے والی ریٹ لسٹیں آویزاں نہیں کی گئیں ہیں اور بیکر ی مالکان شہریوں کو مہنگے داموں مٹھائی
اور بیکری مصنوعات فروخت کر نے میں مصروف ہیں بھمبر کے عوامی اور شہری حلقوں نے ضلعی پر ائس کنٹرول سے مطالبہ کیا ہے کہ کمیٹی کی طرف سے جاری شدہ ریٹ لسٹیں آویزاں کرائی جائیں اور مہنگے داموں اشیا ء فروخت کر نے والے بیکری مالکان کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جائے۔