مرزا مختار احمد کی والدہ کی وفات پر پی ٹی آئی لالہ موسیٰ کے عہدیداران نے افسوس کا اظہار کیا

PTI

PTI

لالہ موسیٰ : پی ٹی آئی راہنما مرزا مختار احمد کی والدہ کی وفات پر پی ٹی آئی لالہ موسیٰ کے عہدیداران نے افسوس کا اظہار کیا۔

پاکستان تحریک انصاف لالہ موسیٰ کے صدر سہیل نواز خان کی پھوپھی ، صدر پی ٹی آئی یو سی منگوال مرزا مختار احمدکی والدہ کی وفات پر تحریک انصاف لالہ موسیٰ کے راہنمائوں ممبر صوبائی کونسل پنجاب نوازش علی شیخ ایڈووکیٹ،حاجی چوہدری رفیق احمد دھامہ،ڈاکٹر اکرام الرحمن ہاشمی،طاہر رفیق بٹ،عباس بھٹہ،سید حسن رضا گیلانی ،چوہدری اصغر علی اکبر،سید علی فائز شاہ،مرزا محمد شفیق،سید مظہر حسین شاہ،محمد رفیق بھٹی،سید کاظم رضا،محمد شعیب مغل،مرزا خرم شہزاد ،مبشر بٹ اور دیگرنے گہرے دکھ اور رنج کا اظہار کیا۔

انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالی مرحومہ کو جنت الفردوس میں جگہ عطا فرماتے ہوئے انکے درجات کی بلندی کرے اور لواحقین کو غم اور دکھ کی اس گھڑی میں صبر جمیل عطا فرمائے۔