پشاور (جیوڈیسک) پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما رحمان ملک نے کہا ہے کہ ذوالفقار مرزا پیپلز پارٹی کا حصہ نہیں ورنہ وہ انہیں ضرور منانے جاتے۔
پشاور میں میڈیا سے بات کرتے کرتے ہوئے رحمان ملک نے کہا کہ ذوالفقار مرزا نے صرف پولیس اسٹیشن کا شیشہ ہی نہیں توڑا بلکہ قانون کی دھجیاں اڑائی ہیں، تھانے پر دھاوا بول کر ڈی ایس پی کے موبائل توڑ ے جانے کا مطلب پولیس کے مواصلاتی نظام پر حملہ کرنا ہے۔ ذوالفقار مرزا اب پیپلز پارٹی کا حصہ نہیں ورنہ وہ انہیں منانے ضرور جاتے۔
رحمان ملک نے مزید کہا کہ پاک فوج دنیا کی بہترین فوج ہے اس لیے اس پر کسی بھی قسم کا الزام لگانے سے گریز کرنا چاہیے، انہوں نےمتحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین کو پاک فوج کے خلاف بیان بیانات نہ دینے کی درخواست کی ہے اور انہوں نے بھی اس تجویز کا خیر مقدم کرتے ہوئے اس سے اتفاق کیا ہے۔