مصر میں پولیس اور مظاہرین میں جھڑپیں، خاتون صحافی سمیت 5 افراد ہلاک، 15زخمی

Misar

Misar

قاہرہ (جیوڈیسک) مصری فوج کے سربراہ جنرل ریٹائرڈ عبد الفتح السیسی کی جانب سے صدارتی انتخابات میں حصہ لینے کے اعلان کے بعد سیکیورٹی اہلکاروں اور مظاہرین کے درمیان ہونے والی جھڑپوں میں ایک خاتون صحافی سمیت 5 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے ہیں۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق مصر کے معزول صدر محمد مرسی کے سیکڑوں حامیوں نے قاہرہ، اسکندریہ، عین الشمس، دمیتیا اور دیگر شہروں میں صدارتی امیدوار جنرل عبدالفتح السیسی کے خلاف احتجاج کیا اور نعرے بازی کی، سیکیورٹی اہلکاروں نے مظاہرین کو مشتعل کرنے کے لئے ان پر لاٹھی چارج کیا اور پھر فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں ایک مقامی خاتون صحافی سمیت 5 افراد ہلاک اور 15 زخمی ہو گئے۔ مصر کی وزارت داخلہ کا کہنا ہے کہ محمد مرسی کے 80 سے زائد حامیوں کو امن عامہ کی صورت حال خراب کرنے کے الزام میں گرفتار کیا گیا ہے۔