مصباح نے پھر بیٹنگ لائن کی ناکامی کا اعتراف کر لیا

Misbah ul Haq

Misbah ul Haq

دبئی (جیوڈیسک) پاکستانی کپتان مصباح الحق نے بیٹنگ لائن کی ناکامی کا اعتراف کر لیا۔
آسٹریلیا کے ہاتھوں دوسرے ون ڈے میں 5 وکٹ سے مات کھانے والے قومی ٹیم کے کپتان نے کہا کہ ہم نے اپنی اننگز کے اختتامی 25 اوورز میں بہت خراب پرفارمنس پیش کی، اگر ہم عمومی انداز میں بھی بیٹنگ کرتے تو ہمیں اسکور بورڈ پر 250 کا ہندسہ سجانا چاہیے تھا۔

ٹاپ کوالٹی حریف ٹیم کیخلاف 160 اور 200 رنز کا دفاع کرنا بہت مشکل ہوتا ہے، ہم اسے اپنی قدرے بہتر پرفارمنس کہہ سکتے ہیں، اوپنرز کے علاوہ اسدشفیق نے عمدہ کھیل پیش کیا جبکہ اسپنرز کی کارکردگی بھی اچھی رہی، اس مقابلے میں یہی باتیں ہمارے لیے مثبت رہیں۔
دوسری جانب فاتح کپتان جارج بیلی نے کہا کہ ہمارے بولرز نے پاکستان کو اچھے آغاز کے باوجود 215 تک محدود کیا، اس پر ہمارے بولرز ستائش کے حقدار ہیں۔

ہمارے پلیئرز نے مشکل کنڈیشنز سے ہم آہنگ ہوتے ہوئے چند اچھی شراکتیں بناکر ٹیم کو سیریز میں فتح دلوادی، میچ کے ہیرو قرار پانیو الے گلین میکسویل نے کہا کہ ہم سیریز میں کلین سوئپ کرنے کی امید کررہے ہیں، دبئی کا میدان ہمارے لیے نیا وینیو تھا، یہاں پر گیند اسپن ہورہی تھی، ہم نے صورتحال کے مطابق بیٹنگ کرتے ہوئے ہدف کو حاصل کیا، مجھے امید ہے اس پرفارمنس کے بعد مجھے ٹیسٹ ٹیم کے چناؤ میں بھی زیر غور لایا جائے گا۔ واضح رہے کہ میکسویل نے 76 کی فتح گر اننگز کھیلی۔