مصباح کو تیز کھیلنا اور آفریدی کو بیٹنگ میں ٹھہراؤ لانا ہو گا، وقار یونس

Younis Khan

Younis Khan

لاہور (جیوڈیسک) قومی کوچ نے کہا کہ دونوں کپتانوں کو اپنی کارکردگی میں بہتری لانے کے لیے اپنی بیٹنگ کا انداز تبدیل کرنا پڑے گا۔

مصباح الحق نے اسی سٹائل میں کھیلتے ہوئے بین الاقوامی کرکٹ میں بے پناہ کامیابیاں حاصل کی ہیں لیکن کوچ کی حیثیت سے جب وہ ٹیم کی مجموعی کارکردگی دیکھتے ہیں تو انھیں سٹرائیک ریٹ سست دکھائی دیتا ہے اس میں تیزی لانے کے لیے کپتان کو پہل کرنی ہو گی کیونکہ کپتان ہی اپنی کارکردگی سے ٹیم کے لیے مثال قائم کرتا ہے اور دوسرے اس کی تقلید کرتے ہیں۔ وقاریونس نے کہا کہ شاہد آفریدی کو بھی بیٹنگ میں ٹھہراو پیدا کرنا ہو گا۔

مصباح الحق اور شاہد آفریدی دونوں وسیع تجربے کے حامل بلے باز ہیں اور وہ خود کو ہر طرح کی صورتِ حال کے مطابق ایڈجسٹ کر سکتے ہیں۔ پاکستانی ٹیم کے کوچ نے کہا کہ وقت آ گیا ہے کہ بلے باز اپنے خول سے باہر نکلیں اور مثبت اور جارحانہ کرکٹ کھیلیں جس کے لیے پاکستانی کرکٹ شہرت رکھتی ہے۔

پاکستانی کرکٹ ٹیم کا اگلا امتحان آسٹریلیا کے خلاف متحدہ عرب امارات میں ہونے والی سیریز ہے جس میں اسے ایک ٹی ٹونٹی، تین ون ڈے اور دو ٹیسٹ میچز کھیلنے ہیں۔