اسلام آباد (جیوڈیسک) اسلام آباد مصباح الحق پاکستان کی ٹیسٹ تاریخ کے عمر رسیدہ کپتان بن گئے۔ مصباح کی عمر 39 سال 49 روز ہو چکی، عمران خان 39 برس 43 روز تک کپتانی کر چکے ہیں۔ قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان مصباح الحق پاکستان ٹیسٹ تاریخ کے عمر رسیدہ کپتان بن گئے ہیں۔
رپورٹس کے مطابق مصباح الحق ہرارے میں زمبابوے کے خلاف پہلے ٹیسٹ میں بطور کپتان میدان میں اترے تو ان کی عمر 39 سال اور 49 روز ہوگئی تھی۔ اس سے قبل پاکستان کے عمر ترین کپتان رہنے کا اعزاز عمران خان کو حاصل تھا جنہوں نے 39 سال اور 43 دن کی عمر میں 1992 میں سری لنکا کے خلاف فیصل آباد ٹیسٹ میں پاکستان کی قیادت کی تھی۔