لاہور (جیوڈیسک) مصباح الحق کو باربا ڈوس ٹرائڈینٹس نے شعیب ملک کے متبادل کے طور پر شامل کیا ہے۔
مصباح الحق سری لنکا کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے بعد فارغ ہونگے جبکہ شعیب ملک کو قومی سلیکٹرز نے سری لنکا کے خلاف ون ڈے سیریز کے لیے طلب کر لیا ہے۔
شعیب ملک تین جولائی کو سینٹ لوشیا کے خلاف میچ کھیلنے کے بعد وطن واپس لوٹ آئیں گے۔ مصباح الحق ٹرائڈنٹس کی طرف سے اپنا پہلا میچ گیارہ جولائی کو جمیکا کے خلاف کھیلیں گے۔