مصباح الحق نے ایشز سیریز کے فاتح کینگروز کو اگلا ہدف قرار دے دیا

Misbah ul Haq

Misbah ul Haq

لاہور (جیوڈیسک) مصباح الحق نے اشز کے فاتح کینگروز کو اگلا ہدف قرار دیدیا، انھوں نے کہا کہ پاکستان کو اکتوبر میں شیڈول اگلی ٹیسٹ سیریز میں آسٹریلیا جیسی پروفیشنل ٹیم سے مقابلہ کرنا ہو گا۔

کینگرو پلیئرز بھرپور حکمت عملی کے ساتھ میدان میں اترتے ہیں، انھیں زیر کرنے کیلیے سخت محنت کی ضرورت ہو گی، کپتان نے کہا کہ یو اے ای کی کنڈیشنز میں مہمان بیٹنگ کیلیے ہمارے اسپنرز کا سامنا کسی چیلنج سے کم نہیں ہو گا۔

انہی میدانوں پر پاکستان کی جنوبی افریقہ کے خلاف پرفارمنس اچھی رہی تھی، بہتری کی طرف سفر جاری رکھتے ہوئے ہمیں دنیا پر ثابت کرنا ہوگا کہ ٹاپ ٹیموں سے برابری کی سطح پر مقابلے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔